خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خاتمے میں کردار ادا کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔صدر مملکت عارف علوی

خواتین کے حقوق کے حوالے سے پاکستان میں خاطر خواہ قانون سازی ہوئی ہے جس پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد (نیوز پلس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف ہراسگی اور تشدد کے خاتمے کیلئے عوام میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خاتمے میں کردار ادا کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد میں خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے سلسلے میں وزارت قانون اور پاکستان میں یورپی یونین وفد کی جانب سے مشترکہ طور پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے خواتین کیخلاف ہراسگی اور تشدد کے خاتمے کیلئے عوام میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے پاکستان میں خاطر خواہ قانون سازی ہوئی ہے جس پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
Comments (0)
Add Comment