حکومتی نااہلی کے سبب عدالت میں پاک فوج کی بے توقیری ہوئی۔مولانا فضل الرحمان

حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے

کراچی(نیوز پلس) سر براہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے سبب عدالت میں پاک فوج کی بے توقیری ہوئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے پلان سی کے تحت کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراوٗ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ چوری کرنے والوں کو اقتدار پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں عوام کو مطمئن کرے۔

مولانا فضل الرحمان
Comments (0)
Add Comment