راولپنڈی(نیوز پلس) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں تاریخ ساز خطاب پر بھارت کو برنال دینے کی پیشکش کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤئنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو برنال کی ضرورت ہے اور امید ہے آپ کے پاس ہو گی اور اگر نہیں ہے تو میں بھجوا دیتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آ صف غفور کی ٹویٹ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئی اور لوگ ڈی جی آئی ایس پی آر کے حق میں بولتے ہوئے دشمنوں کو برنال لگانے کا مشورہ دینے لگ گئے ہیں۔