بھارتی جیولین اسٹار منو بھاکر کے والد کا بیٹی کی نیرج چوپڑا سے شادی کی افواہیں مسترد
نئی دہلی: پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی بھارتی شوٹر منو بھاکرکے والد نے بیٹی کی نیرج چوپڑا سے شادی بارے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بیٹی ابھی چھوٹی ہے، شادی کی عمر نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس کے بعد بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں جب پیرس اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقدہ ایک تقریب سے منو بھاکر کی والدہ کی نیرج چوپڑا سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی۔
منو بھاکر کے والد نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میری بیٹی ابھی چھوٹی ہے، اس کی شادی کی عمر نہیں اور ہم نے ابھی اس کی شادی کرنے کے بارے سوچا بھی نہیں ہے۔
منو بھاکر کے والد نے کہا کہ منو بھاکر کی والدہ کیلئے نیرج چوپڑا بیٹے جیسا ہے۔
دوسری جانب، اس حوالے سے نیرج چوپڑا کے انکل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جیسے نیرج کے میڈل جیتنے کے بارے میں پورے ملک کو پتہ چل گیا ہے اسی طرح جب وہ شادی کریں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔