ای سی سی نے سنتھیٹک فائبر پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری دیدی ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

ٹیکسٹائل شعبے کے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری

اسلام آباد (نیوز پلس) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری دے دی گئی ہے، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ای سی سی نے سنتھیٹک فائبر پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری دیدی ہے، اون اور ڈیجیٹل بیس فائبر پر بھی ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خام مال پر عائد ڈیوٹیز کی کمی کے لیے بنائی گئی پالیسی کا حصہ ہے، یہ ’پاکستان میڈ‘ اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اقدام کا حصہ ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ ڈیوٹیزمیں کمی اور خاتمے سے مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ڈیوٹیز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤدمشیر تجارت
Comments (0)
Add Comment