ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پر تشددکارروائیوں پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہے۔آکر پٹیل

نئی دہلی(نیوز پلس) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پر تشددکارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہے، بھارتی حکومت سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔انسانی حقوق کی مبصر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکر پٹیل نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، غیر قانونی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیوں کی وجہ سے انفارمیشن بلیک ہول پیدا کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہے۔آکر پٹیل نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھ چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سرکار کا مکمل کنٹرول سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل
Comments (0)
Add Comment