او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے،ہماری سفارتی کامیابی ہے۔وزیر خارجہ

امید ہے کہ سیکیورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے، آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے اور یہ پاکستان کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے جس پر وہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے، آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سیکیورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی۔پاکستان نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جبکہ چین نے بھی مطالبہ کیا تھا۔ بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کے مختلف پہلووں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

او آئی سیشاہ محمود قریشی
Comments (0)
Add Comment