افغان جارحیت کے خلاف دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

افغان جارحیت کے خلاف دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: افغان جارحیت کے خلاف وطن کے دفاع میں جان قرطاب کرنے والے 12 شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاکستان کی سرزمین کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ یہ شہداء 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔

نمازِ جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف، وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرِ دفاع نے کہا کہ “پاکستان کے عوام ان جانبازوں کے قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔ طالبان حکومت اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی افغان سرزمین سے ہونے والی بزدلانہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  بہادر سپوتوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرپاکستان - افغانستان - کشیدگیشہدائے پاک فوج - نماز جنازہ
Comments (0)
Add Comment