افغانستان کی جانب سے چمن بارڈر پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی، پاکستانی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب

افغانستان کی جانب سے چمن بارڈر پر سیز فائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی، پاکستانی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب

چمن: افغانستان نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چمن بارڈر پر پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان حدود سے چند شرپسند عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے فوری اور پیمانہ شدہ کارروائی کی۔ وزارت کے مطابق فائرنگ کا آغاز افغان جانب سے ہوا، تاہم پاکستانی فورسز کے مؤثر ردعمل کے بعد صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا اور جنگ بندی برقرار ہے۔

وزارت اطلاعات نے افغان حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سرحدی نظم و ضبط کے لیے پُرعزم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

وزارت نے مزید کہا کہ پاکستان جاری مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ استنبول میں آج پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔

پاک - افغان - جھڑپیںچمن بارڈر
Comments (0)
Add Comment