اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بنک کے مطابق شرح سود کو بڑھا کر مہنگائی کو روکنا ہے

اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد (نیوزپلس) اسٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا،پالیسی ریٹ 16 فیصد ہو گیا ہے ،اسٹیٹ بنک کی پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ توقع سے زیادہ ہے ،اس لئے شرح سود بڑھا کر مہنگائی روکنا ، مالی استحکام کو درپیش خطرات پر قابو پانا ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ معاشی سست روی کی وجہ سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

معاشی سرگرمیوں میں سُست روی کی مطابقت سے نجی شعبے میں اعتدال آیا اور پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 6۔226 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینکشرح سود
Comments (0)
Add Comment