اسلام آباد یونایئٹڈ کی کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونایئٹڈ کی کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونایئٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف آخری 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شاداب خان 34اور سلمان علی آغا33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

ایونٹ کے گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونایئٹڈ نے کراچی کنکگز کو 7 وکٹوں سے سے ہرایا تھا۔

اسلام آباد یونائیڈڈپی ایس ایل 9کراچی کنگز
Comments (0)
Add Comment