اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو یہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

تعلیمی میدان میں پرائمری سطح پر بہتری لانے کا ہدف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو دے دیا

 

کراچی(نیوز پلس)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے تعلیمی میدان میں پرائمری سطح پر بہتری لانے کا ہدف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن سے منعقدہ متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پرائمری سطح پر بہتری لانے کا ہدف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر میں چلنے والے اسکولوں میں تعلیم کامعیار بہتر کرنا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے،اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو یہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چاہتا ہوں مڈل اور سیکنڈری لیول پر میتھ،سائنس اورانگلش پڑھانے والے اساتذہ کی بہترین ٹریننگ ہو۔اس سلسلے میں ضلعوں کا دورہ کرنے کے دوران اسکولوں کا دورہ کرتا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینگی اور کانگو کے بخار کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
Comments (0)
Add Comment