آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام:سید خورشید شاہ 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سید خورشید شاہ کو یکم اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سکھر (نیوز پلس)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔نیب نے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے 9روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ سیدخورشید شاہ کو یکم اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔احتساب عدالت نے سید خورشیدشاہ کو نیب حراست میں موجود سید خورشید شاہ کو فیملی سے ملاقات کی اجازت کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات اور گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی۔

احتساب عدالتسکھر
Comments (0)
Add Comment