آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں آغاز

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 14 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا منفرد انداز میں آغاز

رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی تور کا منفرد انداز میں خلا سے آغاز ہوا ہے ۔

ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ بلندی پر خلا میں بھیجا گیا جہاں سے ٹرافی احمد آباد کے نزدیک نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ ٹرافی کل بھارت کے مختلف شہروں میں لے جائے گی

واضح رہے کہ 50 اوور فارمیٹ کے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان بھی کل کر دیا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 14 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ٹرافی
Comments (0)
Add Comment