آئی سی سی نے سالانہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے سالانہ ٹی 20  ٹیم رینکنگ جاری کر دی

دبئی:   انٹرنیشنل کرکٹ  کونسل (آئی  سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی  ٹیم رینکنگ جاری کر دی ۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ درجہ بندی میں ابتدائی سات ٹیموں کی پوزیشنز جوں کی توں برقرار ہیں۔

ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، اگرچہ اس کے رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔

انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں پوزیشن پر قائم ہیں۔

سری لنکا چھ پوائنٹس کی کمی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ بنگلادیش ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ افغانستان دسویں نمبر پر ہے، جبکہ زمبابوے اور آئرلینڈ بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سالانہ ٹیم رینکنگ کی ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے، جبکہ انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سیٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ
Comments (0)
Add Comment