ہمیشہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں ۔ بابر اعظم

وہ ہمیشہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکراتے نظر آرہے ہیں، بابراعظم نے اپنی اس تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے مثبت پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’اپنی ذات کو اچھا بنانے کے لیے آپ خود کو چیلنج کریں۔‘

بابر اعظم نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں تاکہ ہر ایک آپ کو پسند کرے۔‘

بابر اعظمپاکستان کرکٹ ٹیم
Comments (0)
Add Comment