ہانیہ بہت مست بندی ہے ۔ بھارتی گلوکار بادشاہ

آپ بھی بہت مست ہیں ۔ ہانیہ عامر

ہانیہ بہت مست بندی ہے ۔ بھارتی گلوکار بادشاہ

ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈستڑی کی صف اول کی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی فہرست میں معررف بھارتی گلوکارآدیتہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی شامل ہوگئے ۔

انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا، جس کے دوران ایک صارف نے ان سے سوال پوچھا کہ ’آپ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، کیا آپ انہیں فالو کرتے ہیں؟‘۔

جس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ہاں وہ ہانیہ عامر کو فالو کرتے ہیں وہ انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور ہانیہ کی پوسٹ دیکھ کر ان کا موڈ اچھا ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بادشاہ کے اس بیان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

گلوکار نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ، نہ صرف میں ہانیہ عامر کو فالو کرتا ہوں بلکہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوتا ہوں، وہ بہت ’مست‘ بندی ہے‘۔

بھارتی گلوکار کی جانب سے سراہے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بادشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی ” مست” قرار دیا۔

آدیتہ پرتیک سنگھ سسودیابادشاہہانیہ عامر
Comments (0)
Add Comment