گلگت بلتستان سے دو بھارتی جاسوس گرفتار

دونوں بھارتی جاسوسوں کوسیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا

گلگت بلتستان (نیوز پلس)گلگت بلتستان سے دو بھارتی جاسوس سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی جاسوسگلگت بلتستان
Comments (0)
Add Comment