ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم

ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم

کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے، مایوس نہیں کریں گے‘ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی گفتگو

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

اس خیالات کا اظہار قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں افتخار احمد، عمادوسیم، فخر زمان، نسیم شاہ، ابراراحمد اور سلمان علی آغا نے کیا۔تربیتی کیمپ کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں افتخار احمد، عمادوسیم، فخر زمان، نسیم شاہ، ابراراحمد اور سلمان علی آغا نے کہا کہ روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن بن گیا ہے۔

افتخاراحمدنے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے ہمارا ٹارگٹ بھارت ہے نہ کینیڈا ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ہمارے پاس ورلڈ کپ نہ جیتنے والی کوئی معذرت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب وہ فیملی کے ساتھ باہر جاتے ہیں اور کوئی مداح انہیں چچا کہے تو عجیب لگتا ہے، عوام مجھے چاچو کہتی ہے تو فیملی بھی ہنستی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارا اسکور کم ہوجاتا ہے اس پر مینجمنٹ نے پلان تیار کیا ہے، ہمیں مڈل اوورز میں اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمارا اننگز کے آغاز اور اختتام پر سٹرائیک ریٹ اچھا ہوتا ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہمارا اس ورلڈکپ میں کسی ایک ٹیم پر فوکس نہیں ہے، ہمارے لیے کینیڈا بھی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی بھارت ہے، ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ورلڈکپ جیت کر اپنے ملک لے کر آئیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ، عماد وسیم اور ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اب کافی مضبوط ہو گئی ہے۔

بھارت کے خلاف میچ بھی عام میچ کی طرح کھیلیں گے۔اسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواوں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سیٹیم کو بہت فائدہ ہوا، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتاہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔میں بابر اور عامر تینوں دوست ہیں سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کریں گے، بابر اعظم کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے دلوں میں کچھ نہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہیں ہر وقت تیار رہتے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، میں کافی عرصے سے چوتھے نمبر پر کھیل رہا ہوں، اعظم خان اور افتخار احمد کے ہونے سے مڈل آرڈر بہتر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عرصے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں کہ سیمی فائنل فائنل پہنچتے ہیں، اس مرتبہ پلان یہی ہے کہ اس لائن کو کراس کرنا ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ فٹ ہوں چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں، ٹیم کو ضرورت ہے۔، کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواوں، محمد عامر کے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔

لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ ٹارگٹ سب ٹیموں پر ہے، ویرات کوہلی کو آوٹ کرنا خواب ہے۔ابرار احمد نے کہا کہ سیریز میں میرا نام آیا ہے، ہر میچ پرفوکس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میچ جتوانا ہے یہی فوکس ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں۔

ابرار احمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔سلمان آغا نے کہا کہ میری تیاری بہت ہے، فارم کو برقرار رکھوں گا، ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے۔

سلمان آغا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم
Comments (0)
Add Comment