کورونا وائرس صدر ٹرمپ سے دوسروں کو منتقل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں

صدر ٹرمپ کے تازہ ترین ٹیسٹ میں وائرس کے فعال ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ صدر ٹرمپ کے معالج شان کونلے

واشنگٹن ۔(نیوزپلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج شان کونلے نے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اب کورونا وائرس صدر ٹرمپ سے دوسروں کو منتقل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے،ڈاکٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے تازہ ترین ٹیسٹ میں وائرس کے فعال ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ڈاکٹر شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کوویڈ 19 علاج کی تکمیل کے بعد انتخابی ریلی میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے وہ ورچول مباحثے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اب بہتری محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے انتخابی مہم میں جلد واپسی کا کہا تھا جس کی اب ان کے ڈاکٹر شان کونلی نے بھی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کو گزشتہ جمعے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
Comments (0)
Add Comment