کرکٹر عبدالحفیظ نے اپنی بیٹی امل کو سالگرہ کی مبارکباد

سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی امل۔ عبدالحفیظ

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی بیٹی امل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس سے اپنی بےحد محبت کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی امل۔

قومی ٹی20 کپ کھیلنے میں مصروف محمد حفیظ نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا کہ وہ جلد مل کر ایک ساتھ سالگرہ منائیں گے۔

سالگرہ کے اہم دن پر بیٹی سے دور محمد حفیظ نے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ وہ ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

آل راؤنڈرمحمد حفیظ
Comments (0)
Add Comment