ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ڈانس کرتے ویڈیو جاری

ویرات نے ایکسرسائز کرنے کیلئے گراؤنڈ کو ہی جِم بنا لیا

ممبئی (نیوزپلس) انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مایہ نازبیٹسمین ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گراؤنڈ میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ویرات کوہلی اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں مگر اس کے علاوہ ان کے ڈانس اور دیگر مزاحیہ قسم کے ایکٹ بھی سوشل میڈیا صارفین میں پسندیدگی کا باعث بنتے ہیں۔

گزشتہ روز رائل چیلینجرز بنگلوز اور کنگز الیون پنجاب کے میچ کے دوران جب ویرات کوہلی تھکاوٹ کا شکار ہو گئے تو انہوں نے ایکسرسائز کرنے کیلئے گراؤنڈ کو ہی جِم بنا لیا۔

ویرات کوہلی کی ایکسرسائز میں پش اپس،سٹ ڈاﺅن کے علاوہ قلابازیاں اور کچھ دیگر قسم کی ورزشیں شامل تھیں۔

ویرات کوہلی
Comments (0)
Add Comment