وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

نتھیا گلی میں 1923میں تعمیر ہونیوالا گورنر ہاؤس آٹھ کمروں پر مشتمل ہے اور یہ 76 کنال پر پھیلا ہوا ہے

 

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کوپیسہ کما کر دیں گی، وزیراعظم نے دیگرسرکاری ریسٹ ہاؤسزبھی عوام کیلئے کھولنے کااعلان کیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤسسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی ان کی تزئین و آرائش پر خرچ ہو گی۔پرفضا مقام حسین نظارے، خوبصوتی میں بے مثال، عالیشان محل جیسی جگہ جو دیکھے وہ دیکھتا رہ جائے۔ نتھیا گلی میں 1923میں تعمیر ہونیوالا گورنر ہاؤس آٹھ کمروں پر مشتمل ہے اور یہ 76 کنال پر پھیلا ہوا ہے جو خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے۔گورنر ہاؤس میں فرنیچر، دیکھنے کے قابل ڈیکوریشن، وسیع ڈائننگ ہال، ڈرائنگ روم اور خوبصورت پارک موجود ہے،جہاں اب عوام بھی تاریخی جگہ کی سیر کر سکیں گے۔

گورنرہاؤس نتھیاگلیوزیراعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment