میاں نواز شریف کی ڈیل کے حوالے پتہ نہیں وہ نیب کے قیدی ہیں وہی ان کا فیصلہ کرینگے۔وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ

حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح سفارتی طریقہ سے اٹھایا پہلے کبھی نہیں اٹھایا

سرگودھا(نیوز پلس) وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی ڈیل کے حوالے پتہ نہیں وہ نیب کے قیدی ہیں وہی ان کا فیصلہ کرینگے،سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ڈیل کے حوالے پتہ نہیں وہ نیب کے قیدی ہیں وہی ان کا فیصلہ کرینگے، یہ فیصلہ میں کر سکتا ہوں نہ کروں گا،مجھے نہیں لگتا یہ فیصلے کابینہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح سفارتی طریقہ سے اٹھایا پہلے کبھی نہیں اٹھایا، مسئلہ کشمیر 1964ء کے بعد پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے یہ میں نہیں قائد اعظم نے کہا تھا، مسئلہ پر سودا کرنے کی باتیں غلط ہیں، جو لوگ یہ کر سکتے تھے اللہ نے انہیں ہی جیل بھیج دیا۔

سرگودھاوزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ
Comments (0)
Add Comment