مڈٹرم انتخابات کرائے جائیں۔رانا ثنا ء اللہ

پنجاب اور وفاق میں چند ووٹوں سے حکومت کھڑی ہے

لاہور(نیوز پلس)صدر پی ایم ایل (ن) پنجاب رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتنی کم اکثریت ہے کوئی بھی معاملہ صحیح طریقے سے چل نہیں رہا۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بہترین حل یہی ہے کہ مڈٹرم انتخابات کرائے جائیں،ان ہاؤس تبدیلی کے بعد آنیوالا بھی موجودہ نظام میں چل نہیں سکے گا،ایک گورنر ہاؤس دوسرا سپیکر ہاؤس میں بیٹھا رو رہا ہے،عوام تبدیلی کو انجوائے کریں، اتنا متکبر وزیر اعظم کسی کی بات نہیں سنتا۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب اور وفاق میں چند ووٹوں سے حکومت کھڑی ہے،ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام رہی،موجودہ سیاسی صورتحال میں ہر کسی کے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں، سیاست میں کسی کیلئے دروازے بند نہیں کئے جا سکتے۔

رانا ثنا اللہ
Comments (0)
Add Comment