محکمہ شماریات کے اعدادوشمار عمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔مریم اورنگزی

عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے

لاہور(نیوز پلس) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ مریم اورنگزیب کی مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے 16 ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا اور عوام سے صرف ان کو رلانے کا وعدہ پورا کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ شماریات کے اعدادوشمار عمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،سرکاری محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے، بجلی اور گیس سے لے کر دال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ عمران خان اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے۔ جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔

مریم اورنگزیب
Comments (0)
Add Comment