لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے

اسلام آباد:(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے و نشریات اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔سماجی رابطے ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے، لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہوتی ہے؟۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment