قندیل بلوچ قتل کیس: عدالت کی مرکزی ملزم وسیم کو عمرقید کی سزا

مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کی بنا پر بری

ملتان (نیوز پلس) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمرقید کی سزا سنا دی تاہم مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا۔فیصلہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے سنایا جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کو بھی بری کر دیا ہے جبکہ مقتولہ قندیل بلوچ کے حقیقی بھائی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یاد رہے قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 میں قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے ناراض تھا، جس پر وہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس
Comments (0)
Add Comment