عامر محمود کیانی کے راولپنڈی کے مخلتف یوٹیلیٹی سٹورزپر اچانک دورے

عوام کو سستی اور معیاری چیزوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عامر محبوب کیانی

راولپنڈی (نیوز پلس) مرکزی سیکریڑی جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کا راولپنڈی کے مخلتف یوٹیلیٹی سٹورزپر اچانک دورے کئے ہیں جس میں انہوں نے روزمرہ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اشیائے خورد و نوش کے قیمتیں چیک کیں ، این اے 61 میں آج الہ آباد اور سہام کے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت یوٹیلیٹی اسٹورز کے بھی دورے کئے ،عامر کیانی نے یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کو بہتر اور سستی اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔

اس موقع پو عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری چیزوں کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے.انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بہت جلد اس مہنگائی پر قابو پا لے گی اور ہم ہر حال میں عوام کو ریلیف دیں گے

پاکستان تحریک انصافعامر محمود کیانیمرکزی سیکریڑی جنرل
Comments (0)
Add Comment