صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت30 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،تیاریاں مکمل

 

اسلام آباد(نیوز پلس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی 30 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے 2 ستمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا۔صدر مملکت نے اپنے خطاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 2 ستمبر سے شروع ہونے والا اجلاس معمول کا اجلاس ہوگا۔قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی تقاضا ہے۔ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 13 اگست کو ختم ہو چکا ہے جبکہ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 2 ستمر کو طلب کر لیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
Comments (0)
Add Comment