رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی بھرپور حمایت سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں،اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے جبکہ اگلے سال تک سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجیفواد چوہدری
Comments (0)
Add Comment