حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد کی فہرست جاری

حکومتی دستاویز کے مطابق چاروں صوبوں کے 2 ہزار 543 اعلیٰ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے

اسلام آباد(نیوز پلس)وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔فہرست میں غریب بن کر بی آئی ایس پی سے رقم وصول کرنے والوں میں گریڈ 17 سے 21 کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔حکومتی دستاویز کے مطابق چاروں صوبوں کے 2 ہزار 543 اعلیٰ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے، ان میں سے تو متعدد اپنی بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے ہیں۔حکومتی جاری فہرست میں خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے اپنے آپ کو فائدہ پہنچا۔وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) میں مستفید ہونے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
Comments (0)
Add Comment