حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے اسے شروع دن سے تسلیم ہی نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن

وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے اسے شروع دن سے تسلیم ہی نہیں کیا۔اسلام آباد میں بین الاقوامی(انٹرنیشنل) میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا جس کی مدت زیادہ نہیں ہوگی، مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی پلان بھی تیار ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں ہوگا، اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیرغور ہے جس کا فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری یا نظربندی کا کوئی خوف نہیں۔

جمعیت علماء اسلام(ف)مولانا فضل الرحمن
Comments (0)
Add Comment