ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر معملات چل رہے ہیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد

انڈسٹری کو سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے

کراچی(نیوز پلس) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ اہم ہے اور اس وقت انڈسٹری کو سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ اسلامک چیمبرآف کامرس کیبورڈ آف ڈائریکٹرز کی کانفرنس ہوئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کانفرنس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں شہر قائد کا مثبت امیج روشن ہوا ہے۔اپنے سے خطاب میں عبدالرزاق داؤد نے ٹماٹر کے حوالے سے اہم اعلان کیا کہا کہ ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر معملات چل رہے ہیں، جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی پیاز اور پھر آلو کا مسئلہ پیش آیا تھا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ انڈسٹریل مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، گیس اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہت کام کیا جارہاہے۔ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ او آئی سی ممالک تجارت میں سالانہ 4فیصد تک کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ او آئی سی ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ہم مل کے کام کرینگے جس سے تو ہمارا خطہ مضبوط ہوگا۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد
Comments (0)
Add Comment