انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز چیلنچنگ ہو گی ۔ بابر اعظم

ٹیسٹ سیریز کرکٹ میں صبر اور فوکس بہت ضروری ہے

انگلینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز چیلنچنگ ہو گی ۔ بابر اعظم

 

اسلام آباد (نیوزپلس) اسٹار بلے باز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنچنگ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ بہت جارحانہ مزاج کے ساتھ مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فوکس اور صبر بہت ضروری ہے

بابر اعظم نے کہا کہ گراؤنڈ میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور پاکستان کو فائدہ ہے کہ اسکواڈ ممبران فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہو گی اور ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

انگلینڈپاکستانپنڈی اسٹیڈیمٹیسٹ
Comments (0)
Add Comment