الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع

مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دئیے گئے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دئیے گئے ہیں۔ با وثق ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائیگا، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز، فارمز ضائع کیا جائے، ان حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یا عدالت میں زیر التوا نہ ہوں۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریجنل، ضلع الیکشن کمشنرز کو انتخابی مواد ضائع کرنے کے احکامات دئیے جائیں، الیکشن ایکٹ کے تحت غیر متنازعہ حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھجوا دیں۔

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان
Comments (0)
Add Comment