اتحاد میں ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہے۔چوہدری پرویز الہی

ہمارا اتحاد ایشوز پر اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق ہے

لاہور (نیوز پلس ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اتحاد میں ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہےاور مختلف کمیٹیاں فعال ہورہی ہیں اس سے فائدہ ہوگا۔ چو ہدری پرویز الہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ایشوز پر اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق ہے، اتحاد میں ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہے۔

چو ہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں نئی مسجد ایم پی ایز کے فنڈز سے بنی ہے، اراکین اسمبلی نے مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔میڈیا ٹاک کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی پی ایم ایل ن کے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلیچوہدری پرویز الٰہی
Comments (0)
Add Comment