Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے وزارت خارجہ میں ان سے ملاقا ت کی ۔

ملاقات میں پاکستان-برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بدلتی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:1 + 2 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More