Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ملائیشیا کا اقتصادی تعاون مزید وسیع کرنے کا فیصلہ، نیویارک میں ملاقات طے

پاکستان اور ملائیشیا کا اقتصادی تعاون مزید وسیع کرنے کا فیصلہ، نیویارک میں ملاقات طے

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا اعلیٰ سطحی روابط مزید مستحکم کرنے پر زور، نیویارک میں ملاقات بھی طے

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر مزید پیش رفت کے حوالے سے مشاورت متوقع ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسلام آباد: (نیوز پلس)  پاکستا دفتر خارجہ کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ  کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط اور مسلسل مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:7 + 1 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More