Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرن خان نے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

کرن خان نے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کی، شوبز شخصیات اور مداحوں کی مبارک بادیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی کے نئے سفر سے آگاہ کردیا۔

نرم لہجے، شائستہ انداز اور پُروقار شخصیت کے باعث مداحوں میں مقبول کرن خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی دوسری شادی اور پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری شیئر کی۔

کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کی ہے۔ اداکارہ و میزبان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی اور عمرے سے متعلق خوبصورت تصاویر کا کولاج شیئر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی زندگی کے اس نئے باب کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

کرن خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کی اور اسی مقدس شہر میں دوسری مرتبہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کرن خان

ان کی جانب سے شادی کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر، فہیمہ اعوان، اظفر اور دیگر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کرن خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دی اور ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرن خان کی جانب سے شادی اور عمرے کی خوشخبری ایک ساتھ شیئر کیے جانے پر ان کے مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات جاری کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:5 × 2 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More