پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز میں تین جہازوں کو نشانہ بنایا،دو کو قبضے میں لے لیا
”آبنائے ہرمز میں نظم و ضبط اور سلامتی میں خلل ڈالنا ایران کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔”پاسدارانِ انقلاب
تہران: پاسداران انقلاب گارڈزنے آبنائے ہرمز میں تین جہازوں کونشانہ بنایا جن میں سے دو جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق IRGC نیوی نے دو جہازوں کو تحویل میں لے کر ایران کے ساحل کی طرف منتقل کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ ”آبنائے ہرمز میں نظم و ضبط اور سلامتی میں خلل ڈالنا ایران کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔” آبنائے ہرمز میں نشانہ بننے والے تینوں جہازوں کو پاسداران انقلاب نے نشانہ بنایا ہے۔
یوفوریا نامی ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور وہ اس وقت ایرانی ساحل کے قریب گراؤنڈ ہو چکا ہے۔ ایم ایس سی فرانسسکا اور ایپامینونڈاس کو اسلامی انقلابی گارڈز کور نے تحویل میں لے لیا اور انھیں ایرانی ساحل کی جانب لے جایا گیا۔
