وزیراعظم سے ایرانی سفیرکی ملاقات، خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال
ایرانی سفیر نے حالیہ سفارتی کاوشوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا
اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کو وزیراعطم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سفارتکاری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ ایرانی سفیر نے حالیہ سفارتی کاوشوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ برادر ممالک کے درمیان مفاہمت اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔
