آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر غور
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے وزیردفاع کرنل الیگزینڈر وی فومین سے ملاقات کی ہے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران روسی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔