دوسرا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے:پاکستانی ٹیم نے 91رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تین وکٹیں حاصل کر نے پر شاہین شاہ آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ (آج)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، سیریز کے باقی دو میچز لاہور میں کھیلے جائینگے
راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے:پاکستانی ٹیم نے 91رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تین وکٹیں حاصل کر نے پر شاہین شاہ آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے،
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ (آج)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، سیریز کے باقی دو میچز لاہور میں کھیلے جائینگے۔تفصیلات کے مطاببق راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔