بھارت پاکستان میں براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے، محسن نقوی
عامر تانبا کے قتل میں بھی شواہد اسی طرح کے ہیں، عامر تانبا پر فائرنگ کی پولیس تفتیش کررہی ہے
پاکستان میں جتنے بھی حالیہ دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں، ان کے پیچھے ماسٹر مائنڈ یا ساری پلاننگ افغانستان سے ہو رہی ہے
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا، ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آرہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رکے گی،پریس کانفرنس
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے،عامر تانبا کے قتل میں بھی شواہد اسی طرح کے ہیں، عامر تانبا پر فائرنگ کی پولیس تفتیش کررہی ہے، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا، ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آرہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رکے گی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا اس وقت بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، لیسکو کے 83کروڑ یونٹس اوور بل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورایئرپورٹ پر کافی زیادہ رش ہوتا ہے، ہم اگلے دو چار دن میں لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کرنے لگے ہیں، کوشش کررہے ہیں لوگوں کو ایئرپورٹس کو انتظار نہ کرنا پڑے، میں نے خود ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے انتظار کیا ہوا ہے، کوشش ہے ہم عوام کو ایئرپورٹس پر زیادہ انتظار نہ کرائیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے لاہور نے بہت اچھا کام کیا، لیسکو کے 83کروڑ یونٹس اووربل کئے گئے ہیں، آپ کو پتہ نہیں کہ بل 20ہزار آرہا اور آپ 40ہزار ادا کررہے ہیں، 300یونٹ والے عام صارفین کو بھی زائد یونٹ ڈالے گئے، ایف آئی اے نے اووربلنگ کو پکڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام غریب آدمی کو بھی یونٹس اووربل کئے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا، ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آرہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رکے گی ، ہم پاور منسٹری کے ساتھ مل کر بلوچستان اور کے پی میں کام کررہے ہیں۔
اووربلنگ بدقسمتی سے گورنمنٹ سائٹ سے ہورہی ہے، ابھی 2ایکسیئن گرفتار ہوئے ہیں، کسی لیول پر بھی جانا پڑا جائیں گے،کسی کو معافی نہیں دی جائے گی، گرفتار 2ایکسیئن خود مانے ہیں کہ ہم یہ کام کررہے تھے۔بلوچستان میں 8 پنجابیوں کو قتل کردیا گیا، جو ایجنٹ لے کر جارہے تھے ان کو بھی مار دیا گیا، ہم اس واقعہ کی تحقیقات کرارہے ہیں، زیارت کے ویزے پر لے کر جایا جارہا تھا، ہم بہت سارا کام کررہے ہیں اور کافی زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے، عامر تانبا کے قتل میں بھی شواہد اسی طرح کے ہیں، عامر تانبا پر فائرنگ کی پولیس تفتیش کررہی ہے، اب تک ان کا شک بھارت پر جارہا ہے، عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4واقعات میں بھارت ملوث تھا۔ کراچی میں سٹریٹ کرائم کے بارے میں انہوںنے کہا کہ اس بارے میں میں انسپکٹر جنرل سے بھی رابطے میں ہوں اور سندھ پولیس اس پر کام کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو پکڑا جارہا ہے۔سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، برطانیہ، امریکا میں کوئی جھوٹی ٹوئٹ کرے تو اس کو پکڑا جاتا ہے، پاکستان میں یہ ہوتا ہے کسی پہ کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے، اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن اس پر قانون ہونا چاہیے، یہ میرا حق ہے کہ کوئی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے تو میں اس کے خلاف کہیں جا سکوں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے، جتنے بھی حالیہ دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں تقریبا ساروں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ یا ساری پلاننگ افغانستان سے ہو رہی ہے، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔