میں مریم نواز اور کلثوم آپا کے لئے کپڑے بناتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی اور وہ اس وقت مریم نواز اور کلثوم نواز کے لئے کپڑے تیار کرتی تھیں۔
نجی ٹی وی کے ایک شو پر جب صبا فیصل نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے اور کراطی میں منتقل ہونے سے قبل ان کی کپڑوں کی فیکٹری تھی جس پر میزبان نادیہ خان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اور دوبارہ صبا سے پوچھا کہ آپ کی کپڑوں کی فیکٹری تھی،
دوسری جانب شو کے میزبان اعجاز اسلم نے سوال کیا کہ ’کیا پھر آپ نے اپنا یہ کاروبار چھوڑا دیا؟
‘
جس پر صبا فیصل نے بتایا کہ انہوں نے چھ ماہ تک اپنے چلتے کاروبار کو بند کرنے سے متعلق سوچا اور بہت بار استخارہ بھی کیا، اُنہیں ڈر تھا کہ کہیں چلتے ہوئے بزنس کو بند کر دینے کے فیصلے پر اُنہیں پچھتانہ نہ پڑے۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اُنہیں پھر یہی سمجھ آیا کہ اُنہیں اپنا کاروبار بند کر دینا چاہیے۔
اداکارہ صبا نے مزید کہا کہ چلتا ہوا بزنس بند کیا مگر انہیں اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا تک نہیں،
واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کی نوز کاسٹر رہ چکی ہیں۔