میرسرفراز بگٹی کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں آنے والوں کے لئے عام معافی کا اعلان
وزیر اعلیٰ بلوچیستان سرفراز بگٹی نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں واپد آنے والوں کے لئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں کا نقصان کیا، قبائلی روایات کے مطباق تصفیہ کریں،
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کے لئے حکومت کے دوازے کھلے ہیں۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر جانے والوں پر زور دیا کہ وہ نیچے آجائیں۔
انہوں نے کہا نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں شامل ہوکر صوبے اور ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ عوام نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے اس سے بہ طریقِ احسن عہدہ برآ ہونا پڑے گا۔ حکومت مذاکرات کرے گی اور بار بار کرے گی۔