پی ایس ایل9: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 23 ویں میچ نیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بناسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔
رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونایئٹڈ کو پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے جیت ضروری ہے،
دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں پہلا ہونے والا میچ اسلام آباد یونایئٹڈ نے جیتا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال پہلی فتح کی متلاشی ہے، قلندرز نے 7 میچز کھیلے اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔