عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستفیٰ
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی صدارت سے مستفیٰ ہو گئے۔
پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نام خط کے متن کے مطابق جنرل عارف حسن نے خرابی صحت کی بنا پر صدارت چھوڑی ہے۔
خط میں عارف حسن کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2024 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پر توجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔
عارف حسن نے مزید لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پر توجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔
واضح رہے کہ عارف حسن 19 سال پی او اے کے صدر رہے وہ مارچ 2004 میں پہلی مرتبہ پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔