Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن لڑنے کی امیدیں ختم

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن لڑنے کی امیدیں ختم

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بینچ کی عدم دستیابی پر فوری سننے کی استدعا مسترد کر دی۔

عمران خان کی نااہلی ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کم ازکم 3 رکنی بینچ کو یہ کیس سننا چاہیے، صرف 2 ہی جج دستیاب ہیں، دو رکنی بینچ آپ کوعبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائیکورٹ میں ڈویژن بینچ کا فیصلہ ہے۔

 وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پوری قوم اس کیس کی طرف دیکھ رہی ہے،30 دسمبر سے پہلے توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملنے پر بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سزا معطل ہونے پر پورا فیصلہ معطل ہوجائے ایسی کوئی نظیر نہیں، آپ ایک ایسی چیزچاہتے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے کیس میں ایسا ہو چکا ہے۔

شہباز کھوسہ بولے عدالتی نظیریں موجود ہیں، جاوید ہاشمی کے خلاف فیصلے کے ساتھ سزا بھی ختم کی گئی، جس پر جسٹس سردار طارق نے کہا کیا پتا کہ یہ کیس اہم نکات پر ہو اور اس کی سماعت 5 رکنی بینچ کرے، اگلے ہفتے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی آ جائیں گے۔

 سپریم کورٹ نے الیکشن میں لیول پلئنگ فیلڈ دینے کے معاملے میں پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سننے کا عندیہ دے دیا۔ قائمقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کی درخواست شاید کل لگ جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More